بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے مقابلہ کتب برائے سال 2012 کے نتائج کا اعلان

فیصل آباد : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے مقابلہ کتب برائے سال 2012 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

ریسرچ انویسٹی گیٹر میاں عمران اعجاز کے مطابق ججز کمیٹی کے فیصلہ کی روشنی کے تحت تحقیقی کتب میں سعید احمد لیکچرار جی سی یونیورسٹی کی کتاب”داستان اور حیوانات”اول، ڈاکٹر رفعت ناہید اسسٹنٹ پروفسیر گورنمنٹ کالج برائے خواتین کارخانہ بازار کی کتاب تصریحات فکر اقبال دوم اور انواراحمد ایس ایس ایس ریٹائرڈ ڈی پی ایس کی کتاب آئینہ حقیقت نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح علمی و ادبی کتب میں محمد شفیق ہمدم ریٹائرڈ پروفیسر گورنمنٹ کالج جھنگ کی کتاب معاصرے ادب اور ادیب اول، محمد طاہر صدیقی ڈی ڈی او ایجوکیشن کی کتاب اعزاز حضوری دوم اور حکیم فرزند علی مغل ریٹائرڈہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول 657گ ب جڑانوالہ کی کتاب دریائے لطافت کو سوم قرار دیا۔