عورتوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نچلی سطح پر سیاسی عمل میں شریک کرنے کی ضرورت ہے
Posted on January 31, 2014 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: عورتوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نچلی سطح پر سیاسی عمل میں شریک کرنے کی ضرورت ہے جب تک ہم خواتین ہنر مند اور تعلیم یافتہ نہیں بنائیں گے۔
اس وقت تک بے روز گار ی کا خاتمہ ممکن نہیں صحت معاشرہ قائم کیے بغیر ترقی یافتہ اقوام میں شامل نہین ہو سکتے ہیں نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے سے اپنی نسل کو بچانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار معروف سماجی راہنماء صاحبزادہ محمد سعید حاتم آواز ٹائون فورم اروپ گوجرانوالہ کوارڈینیٹر نے اروپ ٹائون فورم کی پلاننگ میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا میٹنگ سے عزیزالرحمن باجوہ، ڈاکٹر مشتاق احمد کمبوہ، محمد اسرائیل ایڈوکیٹ،مہرمحمد شبیر چوہدری اور ریحانہ فردوس نے بھی خطاب کیا۔
میٹنگ میں آئیندہ ماہ کے لیے اروپ ٹائون فورم کی سرگرمیوں کے لیے پلاننگ کی گئی میٹنگ کے آخر میں دہشت گردی کے خاتمہ امن امان کی ملکی بحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com