بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں الیکشن کی تاریخ قریب آتے ہی اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔
دارالحکومت بنکاک میں حزب اختلاف کے حامی سیکڑوں شہریوں نے مظاہرہ کیا۔ جلوس کی قیادت اپوزیشن رہنما ستھپ نے کی۔
مظاہرے میں شریک افراد نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور وزیر اعظم شینا وترا سےاستعفے کا مطالبہ کیا۔
تھائی لینڈ میں دو فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں جبکہ اپوزیشن الیکشن ملتوی کرنے اور وزیر اعظم کے استعفے کے ساتھ عوامی کونسل کے قیام کے اپنے مطالبے پر ڈٹی ہوئی ہے۔