حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے انکار

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ نے پٹرول، ڈیزل اور ایچ او بی سی کی قیمتیں موجود سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق فروری کے دوران پٹرول کی قیمت ایک سو بارہ روپے چھہتر پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک سو سولہ روپے پچہتر پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت ایک سو اکتالیس روپے تئیس پیسے فی لٹر کی سطح پر برقرار رہے گی تاہم مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپیہ چوبیس پیسے فی لٹر کمی کے ساتھ ایک سو چھ روپے چھہتر پیسے اور ایل ڈی او کی قیمت ایک روپیہ دو پیسے کمی کے ساتھ ایک سو روپیہ بائیس پیسے فی لٹر رہے گی۔

نئی قیمتوں پر عملدرآمد رات بارہ بجے سے ہو گا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اکہتر پیسے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں چار روپے تینتیس پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ چھ پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی اور تین مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی مد میں حکومت صارفین کو ایک ارب کی سبسڈی دے گی۔