سستے بازار میں فروخت ہونے والا آٹا انتہائی ناقص ہے۔ شہری

کروڑ لعل عیسن: سستے بازار میں فروخت ہونے والا آٹا انتہائی ناقص ہے۔ شہریوں کے ٹی ایم کروڑ میں لگائے گئے سستے بازار سے الصغیر فلور ملز کا 20 کلو آٹے کا تھیلہ 765 روپے کا خرید کیا لیکن آٹے میں ریت جیسی ملاوٹ پائی گئی۔ جس پر کئی افراد نے احتجاجاً آٹا واپس کر دیا۔

کروڑ کے عوامی سماجی شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے فروخت کی گئی اشیائے خرد و نوش خصوصاً آٹے کے سیمپلز لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔