برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید کے 116 ویں سالانہ عرس کی تقریبات
Posted on February 1, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کوٹ مٹھن : برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید کے 116 ویں سالانہ عرس کی تقریبات پر محکمہ اوقاف 3 لاکھ 95 ہزار خرچ کرے گی عرس کے تینوں روز پر جوش انداز میں عوام کی سہولت کے عین مطابق سہولیات فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار محکمہ اوقاف کے مینجرمیاں ممتاز احمد نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا حضرت خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس مبارک پر بیرون ِ ملک سمیت پاکستان کے ہر کونے سے زائرین کی آمد متوقع ہے اس لئے محکمہ اوقاف کی پوری ٹیم عرس کے تینوں روز محنت اور ایمانداری کیساتھ زائرین کو سہولتیں فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر محکمہ اوقاف کے ساتھ سکیورٹی کے سخت انتظامت کئے گئے ہیں مزار کے مین داخلی اور خارجی دروازوں پر خفیہ کیمرے نصب کئے گئے ہیں انشاء اللہ عرس کی تقریبات پر امن طریقے سے مکمل ہوں گی اور کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہو گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com