نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کے فضائی حکام نے بھارت کی قومی ائیرلائن ”ائیرانڈیا“ کی سیفٹی رینکنگ کم کر کے پاکستان سے بھی نیچے کر دی ہے۔ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ائیر انڈیا کی سیفٹی رینکنگ کم کر تے ہوئے دو کر دی ہے جس پر بھارت نے سخت احتجاج کیا ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق اب اس ائیر انڈیا کی سیفٹی کا معیار بنگلہ دیش، گھانا اور انڈونیشیا کے مساوی ہو گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ائیر انڈیا اب امریکا کے لیے نئی پروازیں نئی چلا سکے گی۔
امریکی حکام نے آڈٹ کے دوران 31 ایسے مسائل دیکھے جن کا تعلق حفاظتی امور سے تھا۔ بھارت کے وزیر ہوا بازی اجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کا یہ فیصلہ حیران کن اور مایوس کرنے والا ہے جن اعتراضات کی وجہ سے سیفٹی رینکنگ کم کی گئی ہے ان میں سے 95 فیصد مسائل حل کر لیے گئے ہیں۔