خواتین کیساتھ ہونیوالے افسوس ناک واقعات کی تعداد میں اضافہ حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ خدیجہ فاروقی

گجرات : پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر خدیجہ فاروقی اور جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی نے سیکرٹری اطلا عات شعبہ خواتین پنجاب کنول نسیم و دیگر سینئر مسلم لیگی عہدیداروںسمعیہ طارق، مہ رخ جمشید اور تبسم ناز کے ہمراہ جناح ہسپتال لاہور میںتیزاب سے جھلسنے والی خاتون لیکچرار ہما شاہد کی عیادت کی، اور پارٹی قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی طرف سے ہمدردی اور خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔

ہما شاہد کے والد شاہد فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ فاروقی نے کہا کہ گزشتہ چھ سالوں کے دوران پنجاب میں کم سن بچیوں اور خواتین کے ساتھ ہونے والے افسوس ناک واقعات کی تعداد میں سو فیصد اضافہ ہو اہے جو کہ پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اہنوں نے کہا کہ پڑ ھی لکھی نوجوان خاتون کے چہرہ پر تیزاب پھینکنا نہ صرف ایک شرمناک فعل بلکہ گھنائونا جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے حوالے سے قانون سازی موجود ہونے کے باوجودان کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پرخاموشی حکومتی بے حسی اور نااہلی کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی نشاندہی ہونے کے باوجود اس کو گرفتار نہ کرنا حکومت کی نا اہلی ہے، اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف دہشگردی ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے اور ملزمان کو کراروای سزا دلوئی جائے تاکہ ایسے گھناونے واقتعات کا سد باب ہو سکے۔