کراچی (جیوڈیسک) رواں مالی سال ملک میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری سے انتالیس فیصد زائد کا سرمایہ منافع کی مد میں باہر بھیج دیا گیا۔
اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک بائیس فیصد اضافے سے ستاون کروڑ ترانوے لاکھ ڈالر کا منافع دوسرے ممالک بھجوایا گیا۔
فنانشل بزنس کے شعبے سے سب سے زیادہ سوا پندرہ کروڑ ڈالر کا منافع باہر بھیجا گیا۔
توانائی کے شعبے سے آٹھ کروڑ نواسی لاکھ ڈالر تیل و گیس کے شعبے سے پانچ کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالر ملک سے منتقل ہوئے جبکہ ٹیکسٹائل سے پچیس لاکھ ڈالر کا منافع باہر بھیجا گیا۔