میرپور آزاد کشمیر میں الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

 Altaf Hussain

Altaf Hussain

میرپور (جیوڈیسک) میرپور آزاد کشمیر میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ میرپور آزاد کشمیر میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر کی قیادت میں کارکنوں نے ریلی نکالی اور پریس کلب پر مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنان الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں اور ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔