جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYO طارق سعید کے والد سعید احمد انتقال کر گئے

مصطفی آباد/للیانی : جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOطارق سعید کے والد سعید احمد انتقال کر گئے نمائندہ جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOقصور و امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل لکھنیکے طارق سعید کے والد سعید احمد اور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل کھارا حاجی عبدالرشید کی والدہ انتقال کر گئی۔

نماز جنازہ میں ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، معروف قانون دان مرزا نسیم الحسن، چوہدری عمران حنیف خان، سابقہ ایم این اے سردار طفیل احمد خاں، صدر یونین آف جرنلسٹ محمد عمران سلفی، ایس ایچ او میاں فرید و حسن فاروق، مہر حاجی محمد شریف، عبدالرزاق ولٹویا، یوسف چھیینہ، سعید احمد بھٹی، محمد شاہد مغل ، ڈاکٹر ریاض انجم، جمشید ، عمر حیات خاں ودیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔