بلاول بھٹو کا وژن پاکستان میں امن اور محبت کا فروغ ہے، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ صوفیوں، امن، محبت پسند لوگوں اور مہربانوں کی دھرتی ہے، بلاول بھٹو زرداری سندھ کی 5 ہزار سالہ قدیم ثقافت کو دنیا میں متعارف کرا رہے ہیں، سندھ فیسٹول کے موقع پر وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹول کے ذریعے صوبے کے تاریخی مقامات اور قدیم ثقافت کے بارے میں نوجوان نسل کو آگاہی حاصل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا وژن پاکستان میں امن اور محبت کا فروغ ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا فیسٹول کے انعقاد سے ملک میں مثبت تبدیلیوں کا آغاز ہو گا، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں اور زندہ قومیں اپنی تہذیب اور ثقافت کو ہمیشہ کو یاد رکھتی ہیں۔