مذاکرات کے دوران ڈرون حملہ ہوا تو ریڈ زون میں داخل ہو جائیں گے، مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

فیصل آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومت سے بھر پور تعاون کریں گے اور اگر ان مذاکرات کے دوران ڈرون حملہ ہوا تو ملک میں امن کا قیام ایک بار پھر خواب بن جائے گا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ میں طالبان سے مذاکرات کے لئے کمیٹی کا اعلان کر کے پارلیمنٹ کی قراردادوں کے تسلسل کو عملی شکل دی، مذاکراتی کمیٹی کا اعلان عملی جامعہ پہنانے کا آغاز ہے۔

مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانا ہوگا اور مذاکرات سے متعلق قبائلی روایات کو سمجھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کا اعلان حکومت نے کیا اس لئے پیش رفت کی ذمہ دار بھی حکومت ہی ہو گی تاہم ہم اپنی جانب سے مذاکرات کے عمل میں بھر پور تعاون کریں گے۔