موئنجو دڑو، بلاول نے سندھ فیسٹیول کی 15 روزہ تقاریب کا افتتاح کر دیا، آصف زرداری سمیت اہم شخصیات کی شرکت

Sindh Festival

Sindh Festival

لاڑکانہ (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ فیسٹیول کی 15 روزہ تقاریب کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

رنگارنگ افتتاحی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ایم این اے فریال تالپور کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی جن میں سیاستدان، بیوروکریٹ، آرٹسٹ، میوزیشنز، آثار قادیمہ کے ماہرین کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

ہفتے کو صبح سے ہی موئنجو دڑو ایئرپورٹ روڈ پر 10 سے زائد فلائٹس کے ذریعے مہمان موئنجو دڑو پہنچے جن کی سیکیورٹی کیلیے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔