کراچی (جیوڈیسک) الطاف حسین سے اظہارِ یکجہتی کیلیے متحدہ قومی موومنٹ آج نیو ایم اے جناح روڈ پر مزار قائد کے قریب عوام و کارکنان کا اجتماع منعقد کرے گی۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہارِ یکجہتی کے اجتماع میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی کے علاوہ دیگر عہدیداران و کارکنان اور عوام شرکت کریں گے۔
جلسے میں الطاف حسین سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے جلسہ گاہ کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔