پشاوراورگرد و نواح میں پولیو سمیت 9 بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن، سیکیورٹی سخت

Polio Campaign

Polio Campaign

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت اور گرد و نواح میں سخت سیکیورٹی انتطامات کے ساتھ ’’ صحت کا انصاف ‘‘ مہم کے تحت 5 سال سے کم عمر بچوں میں پولیو سمیت 9 بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن جاری ہے۔

پشاور اور گرد و نواح میں آج سے ’’صحت کا انصاف‘‘ مہم شروع کر دی گئی ہے جس کے تحت آئندہ 3 ماہ تک ہر اتوار کے روز 8 سال سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں میں پولیو سمیت 9 مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے قطرے پلائے جائیں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، شہر بھر میں صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے۔

پولیس اور ایف سی اہلکار قبائلی علاقوں سے آنے والے راستوں کی سخت نگرانی کر رہے ہیں جبکہ نواحی علاقوں میں امن لشکر کے رضاکار بھی اس مہم میں پولیس کو تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صحت کا انصاف پروگرام کا آغاز 26 جنوری سے ہونا تھا تاہم سیکویرٹی خدشات کے باعث اسے ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دیا گیا تھا۔