روم (جیوڈیسک) اٹلی میں شدید بارشوں کے بعد گلیوں اور سڑکوں میں جمع ہونے والے پانی کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی شدید بارشوں کے باعث دارالحکومت روم کے شمالی علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔
تقریبا دو سو گھر اور دیگر تعمیرات زیر آب آگئے تھے۔ ریسکیو اہلکار اور شہری پانی کی نکاسی کا کام کر رہے ہیں۔
دریائے Tiber میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی تھی، لوگوں نے گھروں کو پانی سے بچانے کے لیے ریت کے تھیلوں سے حفاظتی بند باندھ لیے ہیں۔