دمشق / بیروت / میونخ (جیوڈیسک) شام میں فوج کی بمباری اور 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر بشارالاسد کی حامی فوج نے شمالی شہر حلب میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ حلب میں ہی 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
شامی حکومت نے کہا ہے کہ باغیوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ ادھر امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کے منتقلی کے عمل کو تیز کرنے کیلیے شامی حکومت پر دباؤ ڈالے۔