کراچی (شیر افضل ) ضلع انتظامیہ کورنگی کے تعاون سے ینگ اتحاد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام الجمہوریہ فٹ بال گرائونڈ پر جاری ڈپٹی کمشنر کورنگی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے افتتاح میچ میں ینگ آزاد فٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف لکی مین فٹ بال کلب کو 4-0کے مارجن سے شکست دیدی۔
کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف میں ینگ آزاد فٹ بال کلب کی ٹیم نے نے اپنے کھیل میں بہتری لاتے ہوئے لکی مین کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے جس کے نتیجے میں ینگ آزاد کے کھلاڑیوں محمد یونس نے دو جبکہ عبدالرحیم اور امین نے ایک ایک گول اسکور کئے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کورنگی ٹورنامنٹ میں ضلع کورنگی کی معروف 16 ٹیمیں ناک آئوٹ کی بنیاد پر مد مقابل ہوں گی۔
ٹورنامنٹ سیکریٹری با بوفیروز کے اعلامیہ کے مطابق فائنل میں ٹیموں کو ٹرافی کے علاوہ کیشن پرائز سے بھی نوازا جائے گا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض محمد سلیم عبدالواحد اور ابراہیم نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر محمد جواد تھے۔