اضلاع کی خبریں 1/2/2014

نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد میاں محمد اسلم اور تحریک انصاف اسلام آباد کے رہنماء عا مر مغل نے سپر یم کو رٹ کے فیصلے کے خلاف فیکٹو سیمنٹ اسلام آباد کی انتظامیہ
اسلام آباد ( این این اے ) نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد میاں محمد اسلم اور تحریک انصا ف اسلام آباد کے رہنماء عا مر مغل نے سپر یم کو رٹ کے فیصلے کے خلاف فیکٹو سیمنٹ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے جو ری راجگان اسلام آباد کے شہر یوں کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مز مت کر تے ہو ئے اسے شہر یوں کی بنیادی حقو ق کو غصب کر نے کے برابر قرار دیا ہے ۔انھوں نے کہا شہری علا قوں میں کمر شل سر گر میوں کے باعث عوام کا جینا محا ل ہو چکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جو ڑی راجگان کے شہر یوں کے ہمراہ تھا نہ گو لڑ ہ کے سامنے منعقدہ احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر شہر یوں کی بڑی تعداد بھی مو جو د تھی ۔ میاںمحمد اسلم نے کہاسپر یم کو رٹ کے فیصلے کے بر خلاف شہر ی علاقوں میں بلا سٹنگ نے شہر یوں کے سکون تباہ کر دیا ہے ۔انھوں نے کہا فیکٹو سیمنٹ کی انتظامیہ شہر یوں کے بنیادی حقوق کو مد نظر رکھتے ہو ئے اپنے دائرہ کار سے تجاوز نہ کر ے اور علاقے کے لو گو ں کو دھمکیا ں دینے سے باز رہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے کہا کہ بہترہوگاپرویزمشرف عدلیہ کے ساتھ آنکھ مچولی نہ کھیلیں ورنہ انہیں مزیدخفت اٹھاناپڑے گی۔ملک میں دہشت گردی کی شروعات بھی پرویزی آمریت
اسلام آباد (این این ایے )اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے کہا کہ بہترہوگاپرویزمشرف عدلیہ کے ساتھ آنکھ مچولی نہ کھیلیں ورنہ انہیں مزیدخفت اٹھاناپڑے گی۔ملک میں دہشت گردی کی شروعات بھی پرویزی آمریت کے سیاہ دور میں ہوئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے آمرمطلق کی حیثیت سے ہرقومی معاملے کومس ہینڈل کیا جس کے نتیجہ میں متعدد بحرانوں نے سراٹھایا۔ اگرپرویزمشرف خودکو مسلسل اٹھارہ گھنٹوں کی پروازکیلئے فٹ سمجھتے ہیں وہ توپندرہ بیس منٹ کی مسافت پرعدالت کیوں نہیں جاسکتے ۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے ان کی بیرون ملک جانے کی درخواست مستردکردی ہے،پاکستان میں قابل ڈاکٹرزاورجدیدہسپتال موجود ہیںاگرپرویزمشرف کو علاج کی ضرورت پڑی توانہیںملک میں دستیاب ہر سہولت مہیا کی جائے گی ۔پرویزمشرف نے اپنے ہاتھوں سے جوبویاتھاوہ انہیں ہرصورت کاٹناپڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے اپنے دورآمریت میں پاکستان کی منتخب آئینی قیادت کے ساتھ دوران قید جس قسم کاانسانیت سوز سلوک کیا تھا انہیں قطعی طورپرایسے رویوں کا سامنا نہیں کرناپڑالہٰذا ء ان کیخلاف عدالتی کاروائی کوسیاسی انتقام کانام نہیں دیا جاسکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز مذہبی سکالرعلامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہاہے کہ دنیا میں قیام امن کیلیے آمنہ کے لعلۖ کے منشور کو دستور بنا نا ہو گا ۔کسی مسلک کو گالی دینے سے شر پسندی
راولپنڈی (این این اے) ممتاز مذہبی سکالرعلامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہاہے کہ دنیا میں قیام امن کیلیے آمنہ کے لعلۖ کے منشور کو دستور بنا نا ہو گا ۔کسی مسلک کو گالی دینے سے شر پسندی ،احترام کرنے سے امن پرستی جنم لیتی ہے۔ حضرت ابراھیم نے تعمیر بیت اللہ کے بعد پہلے امن پھر معیشت کی دعا مانگی۔کیونکہ جب تک امن و امان نہ ہو ،معیشت ترقی نہیں کر سکتی ۔دھشتگرد دھشتگردی سے باز نہیں آتے ، تو ہم امن کی آشا کیوں چھوڑ دیں ۔ محب وطن قومی تسبیح کے بکھرے موتی متحد ہو جائیں ۔ورنہ ملک دشمن گدھیں ہمیں چُن چُن کر نگل جائیں گی ۔ اظہار بخاری نے کہا امن بازاروں میں نہیں بکتا ، قرآن کے سپاروں میں مفت مل جاتا ہے ۔پاکستان وہ مضبوط قلعہ ہے ،جہاں ہر مکتب فکر، ہر مذھب اور محب وطن نے اپنے آشیانے بنا رکھے ہیں ۔ اوران چھوٹے چھوٹے آشیانوں کو دھشتگردوں سے بچانے کیلیے ہمیں چھوٹے چھوٹے اختلافات ختم کرنے ہو نگیں ۔اظہار بخاری نے کہادھشتگردی ہم سب کی اجتماعی سر دردی ہے ۔ اسلام جیسے پرامن دین کو دہشت گرد کہنا غیر مسلموں کی انتہاء پسندی ہے۔ امریکہ کے پاس اسلحہ ہے ،امن نہیں ، اس لیے وہ دنیا میں ذلیل ہو رہا ہے۔ کافروں کا آپس میں اتفاق ، مسلمانوں کا آپس میں نفاق ہی ہمیں بر باد کر رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور تھارٹی کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی طرف سے کیے جانے والے چالان پر انتظامیہ راحت بیکرز کو طلب کر لیا
راولپنڈی (این این اے )حکومت پنجاب کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور تھارٹی کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی طرف سے کیے جانے والے چالان پر انتظامیہ راحت بیکرز کو طلب کر لیا ۔ کنزیومر کونسل نے اشیاء پر تاریخ تیا ری و اختتام نہ لکھنے پر راحت بیکرز کا چالان کر دیا۔ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اہلکاروں نے کمرشل مارکیٹ فورتھ بی روڈ پر قائم راحت بیکرز میں اشیاء کی کوالٹی کو چیک کیا۔ اور پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کی دفعات 11اور 16کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔ یادرہے ان دفعات کے تحت اشیاء کے فروخت کنندہ کے لیے لازم ہے کہ پیکنگ میں دی جانے والی اشیاء پر تاریخ تیاری واختتام اور اجزائے ترکیبی لکھنا لازمی ہیں۔ بار بار یقین دہانی کے باوجود فروخت کنند ہ گان اس پر عمل نہیں کر رہے۔ جس پر کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی انجمن تاجران میرپور کے صدر چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت بجلی کی بد ترین اوور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ اور تاجران و شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا
میرپور(این این اے) مرکزی انجمن تاجران میرپور کے صدر چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت بجلی کی بد ترین اوور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ اور تاجران و شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے میرپور شہر میں پینے کے صاف پانی کی کمی ا ور سوئی گیس کے کم پریشر نے عوم الناس کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ تاجر رزق حلال حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھیں اللہ تعالیٰ برکت عطا فرمائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکٹر ایف تھری کوٹلی روڈ پر جوتن پنٹ ہاوس کے اافتتاح کے مو قع پر بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں صدر تاجران جب افتتاح کے لیے پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے گل زیبائشی کی گئی افتتاحی تقریب سے میزبان مقبول احمد ، خالد بٹ، فاروق چوہان، تنویر احمد غازی ، ضلع مفتی میرپور محمد نذیر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) سٹی شیخوپورہ کے صدر و امیدوار برائے کونسلر وارڈنمبر16سینٹرل سٹی امجدنذیربٹ نے کہا ہے کہ تھر میں کوئلے سے 660میگاواٹ بجلی کے پہلے منصوبے کا سنگ بنیادر
شیخوپورہ(این این اے)پاکستان مسلم لیگ(ن) سٹی شیخوپورہ کے صدر و امیدوار برائے کونسلر وارڈنمبر16سینٹرل سٹی امجدنذیربٹ نے کہا ہے کہ تھر میں کوئلے سے 660میگاواٹ بجلی کے پہلے منصوبے کا سنگ بنیادرکھنے پر قوم میں خوشی کی لہر دوڑنا شروع ہوگئی ہے میاں برادران پر قوم کا مزید اعتماد بحال ہوا ہے ،مسائل کے حل کے لیے تمام پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے لبیک کہناہوگا،طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے اور موجودہ حکومت تمام طالبان کے سامنے مذاکراتی رپورٹ پیشن کرینگے،غریب عوام کی کدمت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے ،میاں نواز شریف نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بات کرکے اچھی ریت قائم کی ،اپنے حالات کی تبدیلی کے لیے موجودہ حکومت نے اہم فیصلے لیے ہیں،ان خیالات کااظہارانہوںنے ”میٹ دی پریس’میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،امجد نذیر بٹ کا کہناتھا کہ جنوبی پنجاب میں توانائی کے نئے منصوبوں سے ملک میں توانائی بحران میں کمی آتی جائے گی،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت فروری کے مہینہ میں پنجاب میں مزید بجلی کے منصوبوں پر کام کا آغاز کرینگے ،انہوںنے کہا کہ طالبان سے ہونے والے مذاکراتی عمل پر ہماری قیادت کی گرپ مضبوط ہے ،اب امن کے لیے میاں برادران نے جو زمہ داری لی ہے ان کے ساتھ پوری قوم کی دعائیں ہیں،امجد نذیر بٹ کا کہناتھا کہ ملک میں سب سے بڑا مسلہ دہشتگردی اور انرجی کرائیسز ہے جس پر موجودہ حکومت کا مکمل فوکس ہے ،انہوںنے مزید کہا کہ مثبت جمہوریت کے فروغ میںہماری قیادت زندہ دلی کاثبوت دے رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری فیض الرسول گجر نے کہاہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی
شیخوپورہ(این این اے)پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری فیض الرسول گجر نے کہاہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ، حکمران جماعت (ن) لیگ نے ملک کو مسائلستان بنا رکھا ہے، صوبے میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے سول لائن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت نئے نظام کی باتیں کرکے ہمارے پیٹ نہ بھرئیں گے،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں لاقانونیت عروج پر پہنچ چکی ہے، مظفر گڑھ میں پنچایت کے فیصلے پر پانچ درندہ صفت افراد نے بیوہ عورت سے زیادتی کی ، لگتا ہے کہ قوم کو پتھر وںکے دور میں واپس دھکیلا جا رہا ہے ملک میں نہ حکومت ہے نہ ہی قانون،انہوں نے کہاکہ جس ملک میں طاقتور ٹولے کے لئے الگ قانون اور غریب عوا م کیلئے الگ قانون ہو اس طرح کے واقعات رونما ء ہوتے ہیں، تحریک انصاف ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، پنجاب حکومت قانون پر عملدرآمد کروانے میںبُری طرح ناکام ہو چکی ہے ،مظفرگڑھ میں پیش آنے والے افسوسناک واقع پنجا ب حکومت کی نااہلی اورناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے چوہدری فیض الرسول گجر کا کہناتھا کہ گڈ گورننس کے دعوے کرنے والی پنجاب حکومت بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے ، تشدد اور زیادتی کے واقعات پنجاب میں دن بدن بڑھ رہے ہیں ، حکومت انہیں روکنے کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھا رہی ،اس واقع میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے،اور متاثرہ خاتون کو انصاف مہیا کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معروف سیاسی سماجی شخصیت امیدوار برائے وائس چیئرمین سیدتبرک حسین شاہ یونین کونسل62چوہدری محمد شریف گجرنے ”میٹ دی پریس” میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا دعائیں اللہ سے کی جاتی ہیں
شیخوپورہ(این این اے) معروف سیاسی سماجی شخصیت امیدوار برائے وائس چیئرمین سیدتبرک حسین شاہ یونین کونسل62چوہدری محمد شریف گجرنے ”میٹ دی پریس” میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا دعائیں اللہ سے کی جاتی ہیں ،جنہوںنے اپنا رخ کعبہ کی طرف کرلیا ،اور ایک اللہ پر کامل یقین کرنے والوں کی زندگیاں دونوں جہان میں قائم ہوگئی ہیں ان شہداء کی روحیں جنہوںنے اپنے اللہ کے لیے جانیں دی وہ توآج تک زندہ ہیں لیکن جن انسانوں نے بے گناہوں کی جانیں لیں،کسی پر ظلم کیا اپنی حکومت کو دوام بخشنے کے لیے تو وہ بھی اللہ کی گرفت میں کسی بھی وقت آسکتا ہے ،اللہ کے نیک بندوں کی دعائوں سے حاصل ہونے والے اس ملک کو توڑنے کی سازش کرنے والے اپنے مذموم انجام تک خود ہی پہنچ جائینگے ہمارے ملک کے حاکم امن کے داعی ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء امیدوار برائے کونسلروارڈ نمبر16ملک حبیب سلطان کھوکھرنے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیاآنکھ میں آنکھ ڈالکر بات کرنے کی جسارت دونوں حکومتوں میں نہیں ہے
شیخوپورہ(این این اے)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء امیدوار برائے کونسلروارڈ نمبر16ملک حبیب سلطان کھوکھرنے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیاآنکھ میں آنکھ ڈالکر بات کرنے کی جسارت دونوں حکومتوں میں نہیں ہے یہ خوف زدہ لوگ ہیں،وہی کرینگے جو یہ چائینگے،کسی کے پاس میکانیزم نہیں ہے ،جس ملک کے بارڈز12گھنٹے کھلیں ہو اور چیک اینڈ بیلنس کا موثر انتظام نہ،وہاں خیر کی توقعہ کرنا بے وقوفی ہوگی،ا،ملک حبیب سلطان کھوکھر کا کہناتھا کہ جس ملک کے وزراء سرکاری خزانوںکا بے دریغ استعمال کرینگے وہاں ترقی نہیں آسکتی،انہوںنے کہا کہ تحت لاہور کے وہ وزیرجو لاہور کی سبزی منڈیوں کے لیے ہیلی کاپٹر کا سفر کرینگے وہاں قومی خزانہ میں کمی ہی ہوگی،سبزیوں کی قیمتوں میں ہو نہ ہو،ملک حبیب سلطان کھوکھر کا کہناتھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان محب وطن ہیں ان کے اندر جھوٹ بولنے والی صفت موجود نہیں ہے ،حکمرانوں نے پاکستانی سادہ لوح قوم کو بے وقوف بنا کر باربار اقتدار کے مزئے لوٹے یہ اندر سے ایک ہیں ان پارٹیوں کے کارکنوں کونعروں کے لیے سرگرم کیاجاتا ہے،انہوںنے آخر میں کہا کہ سندھ سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اپنا بوریاں بستر پنجاب کو کلیر کرنے کے لیے لپیٹا ہے یکہ اقتدار کی ہوس کے پجاری حکمران ہے جو اپنے اپنے صوبوں میں اپنی حکومت بناء کر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی تمام صوبوں کو ایک نظر سے دیکھ رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انجمن تاجران خادم حسین روڈ کے سرپرست اعلیٰ اوررہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) چوہدی طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ علاقے کی عوام کی ترقی اور خوشحالی میں مدد کے لیے
شیخوپورہ(این این اے) انجمن تاجران خادم حسین روڈ کے سرپرست اعلیٰ اوررہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) چوہدی طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ علاقے کی عوام کی ترقی اور خوشحالی میں مدد کے لیے حکومت سرتوڑ کوششوں میں لگی ہوئی ہے ،عام آدمی کی قوت خرید کے مطابق پٹرولیم منصوعات میں اضافہ نہیں کیا گیا موجودہ حکومت صفائی ستھرائی کے لیے بھی منصوبہ جات پر کام کررہی ہے پلوشن کے خاتمہ کے لیے بھی سب کو ملکر قابو پانا ہوگا،باہمی اشتراک سے صوبوں میں محبت بڑھے گی پوری دنیا میں سیاست کا ایساماحول نہیں ہے دنیا کے مطابق پاکستانی حکومت نفرتیں مٹا کر سیاست کو فروغ دینے کاعظم رکھتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوںنے کہا کہ نفرتوں پر محبتوں کا بوجھ بڑھانے سے نفرتوں کا قلع قمع ہوسکتا ہے جس کے لیے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے تھرکول کوئلہ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ محبت کا اظہار کرکے کھوکھلی جمہوریت کا خاتمہ کردیا ہے اب صرف پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لیے فیصلے کئے جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ(ن) کے وزیراعظم کرپشن کے خلاف حلف لینا ہنسی بن رہی ہے جس قیادت کی بنیاد ہی کرپشن پررکھی گئی
شیخوپورہ(این این اے)مسلم لیگ(ن) کے وزیراعظم کرپشن کے خلاف حلف لینا ہنسی بن رہی ہے جس قیادت کی بنیاد ہی کرپشن پررکھی گئی ہو اس کی عمارت کیسے مضبوط ہوسکتی ہے ،ان کے ایم این ایز،ایم پی ایز محکمہ واپڈا کے بل بجلی کے بقایاجات تو انتخابات سے قبل جمع کروا کر انتخابات میں حصہ لیتے ہیں جن کے ایم پی ایزاورایم اینز خود بجلی اور گیس چوری کے مقدمات میں ملوث ہونگے ان سے کرپشن نہ کرنے کا حلف ایک خواب ہی ہے ، حکومت پشاور میں بجلی آپریشن کروارہے ہیں لیکن سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کریںتمام سرکاری اداروں کے واجب الادا لاکھوں روپے کی رقوم بھی سرکاری کھاتوں میں جمع کروائیں جس ملک میں نہ انصافی ہوگی وہاں پر ترقیاتی منصوبوں کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،ان خیالات کااظہارپاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہنواز سراء نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء ملک افتخاراحمد کھارا ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ترقیاتی راہوں پر گامزن کرنے کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو دوام بخشنے کے لیے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے کر بہت اعلیٰ اقدام کیا
شیخوپورہ(این این اے)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء ملک افتخاراحمد کھارا ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ترقیاتی راہوں پر گامزن کرنے کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو دوام بخشنے کے لیے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے کر بہت اعلیٰ اقدام کیا،متفقہ طور پر ڈائیلاگ کی آوازایوان سے بلندہوئی اس سے بات چیت کا آغاز کرکے ملک میں ترقی کا پہیہ رواں دواں ہوجائے گا،ہماری قیادت پری جج کررہی ہے ،طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کے لیے روزانہ ایک گھنٹہ بات چیت کرکے مخلص قیادت ہونے کا قوم کو ثبوت دیا ہے ،ان خیالا ت کااظہارانہوںنے ہاوسنگ کالونی میں اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا،چوہدری ملک افتخار احمد کھارا ڈوگر کا کہنا تھا کہ اب نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ،دیگر ممالک میںتقریبات ہوتی ہیں جہاں پر موجودہ صدر اور حریف پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر نظر آتی ہیں ،وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری تھر کول کے علاقہ میں بجلی کے نئے منصوبوں کے سنگ بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ ملکر اچھی اخلاقی روایات کو فروغ دیا ہے اس پر سیاست کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیدوار برائے کونسلروارڈ نمبر20چوہدری تیمور ورک نے کہا ہے کہ ملک جس نازک دور سے گزررہاہے پوری دنیا باخبر ہے علمادین نے جس طرح مذہبی فروعی معاملات پر اپنی گرپ مضبوط کی ہے اس سے پوری دنیا میں اچھا پیغام پہنچا ہے
شیخوپورہ(این این اے)امیدوار برائے کونسلروارڈ نمبر20چوہدری تیمور ورک نے کہا ہے کہ ملک جس نازک دور سے گزررہاہے پوری دنیا باخبر ہے علمادین نے جس طرح مذہبی فروعی معاملات پر اپنی گرپ مضبوط کی ہے اس سے پوری دنیا میں اچھا پیغام پہنچا ہے آج ہمیں دین مبین کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران کیا،انہوںنے کہا کہ مردم شماری کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی گئی ہے جس کے باوجود ہم اپنی مہم کوجاری رکھے ہوئے ہیںجب بھی انتخابات کا اعلان ہوا تو ہمارے حلقہ کی عوام بندہ ناچیز کو ہی منتخب کروائینگے،انہوںنے کہا کہ انسانیت کا عنصر ہمارے خاندان کی رگ رگ میں موجود ہے انتخابی عمل کے علاوہ بھی ہمیں حقوق العباد کی پاسداری علم دینی تعلیمات سے ملا ہے ،چوہدری تیمور ورک کا کہناتھا کہ سیاسی موسمی تبدیلیوں کا دور دورہ ہے ہم ملک پاکستان کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لاتے رہینگے اور حلقہ کی عوام کی دیرینہ مسائلات کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے انہوںنے کہا کہ اب وقت گنوانے کا نہیں ہے بلکہ وقت کی قدر کرنے کا ہے جس کے لیے تمام سیاسی قوتوں ،علماء اکرام،اولیاء اکرام کو چاہیے کہ وہ سرجوڑ کر بیٹھ جائیں اور انکا ایک ہی حدف ہونا چاہیے وہ ہے پاکستان کی بقا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پوری کشمیرقوم مقبوضہ کشمیر،آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری مہاجرین حق خودارادیت کے حصول کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر لیبک کہتے ہوئے
باغ ( این این اے)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پوری کشمیرقوم مقبوضہ کشمیر،آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری مہاجرین حق خودارادیت کے حصول کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر لیبک کہتے ہوئے نکلیں تو ہندوستان کشمیرسے بھاگ جائے گا،ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج تمام تر ریاستی دہشت گردی کے ریکارڈ توڑنے کے باوجود کشمیریوں کے سینے سے جذبہ آزادی سرد کرنے اور اس کو کچلنے میں کانام ہوچکی ہے جنرل مشرف غداری نہ کرتے تو آج تک ہندوستانی فوج اسلحہ کشمیرمیں پھینک کر انخلا ء کرچکی ہوتی،ان خیالات کا اظہار انھوںنے پریس کانفرنس اور بعد ازاں بار کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرکو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پالیسیوں کا تسلسل جاررکھنا ضروری ہے،حکومت غفلت کا مظاہرہ کرے تو اہل دانش وکلاء اور سول سوسائٹی اس کو مجبور کردے کہ وہ اپنی پالیسی پر واپس آجائے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام بخوبی آگاہ ہیں
لاہور (این این اے ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ پانچ ، پانچ سال کی باری کے ایجنڈے کے تحت مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی کی قیادت پہلے بھی ایک تھی اور آج بھی ایک ہے ،پیپلز پارٹی نام نہاد اپوزیشن ہے حالانکہ وہ حکومت کی اتحادی جماعت کا کردار ادا کررہی ہے ،اگر موجودہ حالات میں کوئی جماعت حقیقی اپوزیشن ہے تو وہ تحریک انصاف ہے جو عوام اور ملک کے مفادات میں پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پرآواز بلند کر رہی ہے ۔ ہفتہ کے روز اپنے دفتر میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا یہ بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ شاید کسی کو پی پی اور (ن) لیگ کا مل بیٹھنا اچھا نہ لگے حالانکہ عوام پہلے ہی دونوں جماعتوں کی قربت سے آگاہ ہیں ۔ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت کا کردار ادا کرنے کی بجائے حقیقی اپوزیشن کا کردار نبھاتی تو آج ملک کے عوام پر مہنگائی کے بم نہ برسائے جارہے ہوتے ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف حقیقی اپوزیشن ہے اور ملک و قوم کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کسی کے مل بیٹھنے کیخلاف نہیں لیکن اقتدار حاصل کرنے کیلئے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے بے نقاب ہو رہے ہیں اور جب بھی انتخابات ہوں گے عوام اس کا ضرور حساب لیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جسیاں گائوں سے ملحقہ دریائے ہرو سے پار ڈھوک عمرہ میں میلاد کمیٹی ڈھوک عمرہ کے زیر اہتمام سالانہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں جلوس نکالا گیا
اٹک ( این این اے) جسیاں گائوں سے ملحقہ دریائے ہرو سے پار ڈھوک عمرہ میں میلاد کمیٹی ڈھوک عمرہ کے زیر اہتمام سالانہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں جلوس نکالا گیا جس میں ماڑی کنجو ر اور دیگر نواحی علاقوں کی میلا د پارٹیوں نے شرکت کی جلوس کا اہتمام ملک ارشد خان نے کیا تھا جبکہ ان کے ہمرا ہ جلوس نکالنے میں ا ن کی معاونت ماسٹر امیر افضل، ملک احمد خان ، سید غلام ، سکندر خان، محمد زبیر ، محمد نصیر ، زاہد محمو د نے کی جلوس میں خصوصی دعوت پر شریک ہونے والوں میں نائب نگران اعلیٰ مرکزی سیرت کمیٹی (رجسٹرڈ) اٹک راشد الرحمان خان ، سینئر قانون دان سابق امیدوار پنجاب اسمبلی حاجی محمد بختیار احمد خان ایڈووکیٹ ، ضلعی صدر کنز الایمان ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) راجہ محمد طفیل جرال گولڈ میڈلسٹ ، سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل ملک عتیق الرحمان ، چیئرمین اٹک پریس کلب (رجسٹرڈ) ندیم رضا خان ، سید نثار حسین شاہ، ممتاز حسین شاہ ، سید زر داد حسین شاہ ، فخر نورانی اوردیگر معززین علاقہ شامل تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی پی او اسرار احمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک حفیظ احمد اولکھ کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس جلد ہی بغیر لائسنس رکشے
اٹک(این این اے )ڈی پی او اسرار احمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک حفیظ احمد اولکھ کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس جلد ہی بغیر لائسنس رکشے ، چنگ چی ، ہائی ایس ، موٹر سائیکل ،گاڑیاں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والوں ، بغیر نمبر پلیٹ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے خلاف نہ صرف بھاری جرمانہ بلکہ ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا جائے گا اٹک کے عوامی اور سماجی حلقو ں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سمیت ڈی پی او اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ اٹک میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت گرینڈ آپریشن کیا جائے گا تاکہ ٹریفک قوانین پر بہتر عمل در آمد کرایا جا سکے محکمہ ٹریفک پولیس اٹک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس عوام کی سہولت کے لیے کوشاں ہے اور مختصر عرصہ میں کافی اقدامات کیے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت نے طالبان سے مذاکرات میں معاونت کے لیے معروف جہادی کمانڈر و انصار الامہ کے امیر مولانا فضل الرحمن خلیل کو سعودی عرب سے خصوصی طور پر واپس بلا لیا
اٹک(این این اے)حکومت نے طالبان سے مذاکرات میں معاونت کے لیے معروف جہادی کمانڈر و انصار الامہ کے امیر مولانا فضل الرحمن خلیل کو سعودی عرب سے خصوصی طور پر واپس بلا لیا حکومت کی طرف سے نامزد کردہ چار رکنی کمیٹی سے معاونت اور مشاورت کے بعد مولانا طالبان قیادت سے رابطہ کریں گے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لیے جہاں معروف او ر سینئر صحافیوں کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے وہیں فریقین میں رابطہ کار کے لیے جہادی رہنماؤں سے بھی مدد طلب کی گئی ہے اس حوالے سے میڈیا کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومت نے انصار الامہ کے امیر مولانا فضل الرحمن خلیل سے معاونت طلب کی ہے اور انہیں مذاکرات میں اہم کردار دینے کے لیے سعودی عرب سے جہاں وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے تھے خصوصی طور پر واپس بلا لیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چالیس سال تک صبح سویرے لوگوں تک گھرو ں میں اخبار پہنچانے والے درویش منش اخبار فروش محمد ساجد انتقال کر گئے
اٹک(این این اے) چالیس سال تک صبح سویرے لوگوں تک گھرو ں میں اخبار پہنچانے والے درویش منش اخبار فروش محمد ساجد انتقال کر گئے مرحوم نے چالیس سال تک محنت، لگن اور تندوہی سے اخبارات لوگوں کے گھروں دوکانوں اور دیہات تک پہنچائے مرحوم کی خصوصیت تھی کہ وہ چھوٹے بڑوں سے محبت ، اخلاق اور شفقت سے پیش آتے یہی وجہ تھی کہ ساری زندگی اس پیشے سے وابستہ رہنے کے باوجود بھی کبھی انہوں نے کسی کا دل نہیں دُکھایا اور نہ ہی کسی سے کبھی لڑائی جھگڑا ہو ا مرحوم کے اخلاق اور محنت کا ثمر ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہیں
اٹک(این این اے) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہیںاس ضمن میں بے شمار ترقیاتی سکیموں کا اعلان کیا گیا ہے جس سے ضلع اٹک میں خوشحالی آئے گی اور عوام کے مسائل حل ہونگے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج اٹک میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی کیاانہوں نے کہا کہ ان کی کوششوں کی بدولت گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں ایم اے ایم ایس سی کی کلاسز کا اجرا کیا گیااور بہت جلد زرعی یونیورسٹی اسلام آباد کا سب کیمپس گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں قائم کیا جائے گا اس کے علاوہ اگلے سال جو ن کے بعد میڈیکل کالج کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جس سے ضلع اٹک کے طلبا و طالبات کی کثیر تعداد اعلیٰ تعلیم کے حصول میںمستفید ہوسکے گی انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں انقلابی بنیادوں پر ترقیاتی کام کیے گئے ہیں اور ضلع کا بنیادی ڈھانچہ مزید مضبوط کردیا گیا ہے وزیر مملکت نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے بہت جلد ڈھوک فتح تا فتح جنگ ایک سڑک کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی جس سے آمدو رفت آسان ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ اٹک شہر کے مضافاتی علاقوں میںگیس کا مسئلہ بھی حل کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اٹھ انچ قطر کی پائپ لائن بچھائی گئی ہے جس پر پچیس کروڑ روپے لاگت آئی ہے وزیر اعظم پاکستان محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان شب و روز ترقی کررہا ہے اور آئیندہ تین سالوں میں شاندار معاشی انقلاب آئے گا جس سے پاکستان کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ محمدیہ غوثیہ فیض القرآن کامرہ میں ختم قرآن ومیلاد مصطفےٰ ۖ کی ایک عظیم الشان محفل علامہ پیر محمود احمد محمود کی زیر صدارت اور علامہ حافظ محمد حامد رضا کی زیر سر پرستی منعقد ہو ئی
اٹک ( این این اے )جامعہ محمدیہ غوثیہ فیض القرآن کامرہ میں ختم قرآن ومیلاد مصطفےٰ ۖ کی ایک عظیم الشان محفل علامہ پیر محمود احمد محمود کی زیر صدارت اور علامہ حافظ محمد حامد رضا کی زیر سر پرستی منعقد ہو ئی جس میں علماء اکرام ومشائخ عظام ومعزززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی محفل سے خطاب کر تے ہو ئے علامہ محمد حامد رضا نے کہا کہ خضور ۖصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ادب رکن ایمان ہے اورقرآن حکیم نے صحا بہ اکرام کوحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ادب سکھایا اور صحابہ کرام نے امت کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ادب سکھا یا ہے انہوں نے کہا کہ آقا کریم ۖ کا میلاد منانے والے دنیا وآخرت میں کامیاب وکامران ہو ں گے اور دونوں جہاں کی بر کات حاصل کریں گے قرآن اور صاحب قرآن لازم وملزوم ہیں قرآن زباں پر رہے اور صاحب قرآن دل میں رہے یہی ایمان واسلام ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک ( این این اے )علامہ پیر مفتی محمد ریاض الدین چشتی سجادہ نشین دربار عالیہ مٹھیال شریف عمر ہ کی ادائیگی اور روضہ رسول ۖ پر حاضری دینے کے بعد اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ان کے استقبال کے لیے ان کے مریدین اور عزیز اقارب نے کمیٹی تشکیل دی ہے جو کہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کر ے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابر خان ، اختر عباس ،کامران شہزاد ، عبدالستار نیازی ، ظہیر الدین بابر ، ندیم خان یوسف زئی
اٹک(این این اے)بابر خان ، اختر عباس ،کامران شہزاد ، عبدالستار نیازی ، ظہیر الدین بابر ، ندیم خان یوسف زئی اور دیگر نے ڈائریکٹر چناب کالج آف ایڈوانس سٹڈیز کے والد محترم کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کے لیے خصوصی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت کا سوفیصد شرح خواندگی کا خواب اساتذہ غیر تدریسی سرگرمیوں کے باعث سارا سال بچوں کوتعلیم نہ دے سکے
پیرمحل (این این اے ) پنجاب حکومت کا سوفیصد شرح خواندگی کا خواب اساتذہ غیر تدریسی سرگرمیوں کے باعث سارا سال بچوں کوتعلیم نہ دے سکے اساتذہ کی ملازمت طلبہ کے رزلٹ سے مشروط کرنے پراساتذہ سخت پریشان رزلٹ بہتر کرنے کے لیے اساتذہ گیس پیپروں اور شارٹ نوٹس پر انحصار کرنے لگے گیس پیپر نایاب تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے سکولوں کے اساتذہ کی سرکاری طورپر غیر تدریسی ڈیوٹیاں عائد کرکے انہیں درس تدریس سے دورکردیا گیا جبکہ دوسری طرف حکومت پنجاب نے پنجاب میںتعلیمی ایمرجنسی کے تحت داخلہ کی سوفیصدمہم شروع کررکھی ہے اساتذہ کو ڈینگی مہم ، پولیو مہم ، سروے سمیت ہر قسم کی مہم کا حصہ بناکر سرکاری طورپر اساتذہ کی شمولیت کو یقینی بنایا گیا اتوار کی چھٹی تک بند کردی گئی اب پنجاب حکومت کی طرف سے اساتذہ کی پروموشن اور ملازمت کو طلبہ وطالبات کے رزلٹ سے مشروط کردیا گیا سارا سال طلبہ وطالبات کو اساتذہ حکومت کی طرف سے عائد کی گئی غیر تدریسی ڈیوٹیوں کے باعث پڑھانہ سکے جس پر اساتذہ کو اب طلبہ وطالبات کے رزلٹ کو بہتر بنانے کے لیے مشکلات پیش آرہی ہے اساتذہ رزلٹ کو بہتر بنانے اور اپنی نوکری بچانے کے لیے پرائیویٹ طور جاری کردہ گیس پیپر اور شارٹ نوٹس طلبہ کے لیے ڈھونڈر ہے ہیں تاکہ قلیل وقت میں طلبہ وطالبات کو تیار ی کرواسکیں بک سنٹر پر گیس پیپر نایاب ہوچکے ہیں جس وجہ سے اساتذہ مارے مارے پھر رہے ہیں چند سال قبل طلبہ گیس پیپر ڈھونڈتے تھے اب اساتذہ گیس پیپر ڈھونڈ رہے ہیں جس سے دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ناامعلوم افراد نے پولٹری فارم ملازم کو چھری کے وار کرکے قتل کرڈالا تفصیل کے مطابق چک نمبر673/14گ ب حارث آباد کا رہائشی مبشر علی اپنے والد منظوراحمد کے ہمراہ چک نمبر665/6گ ب میں گل امیر خان پٹھان کے پولٹری فارم پر کام کرتا تھا
پیرمحل ( این این اے )ناامعلوم افراد نے پولٹری فارم ملازم کو چھری کے وار کرکے قتل کرڈالا تفصیل کے مطابق چک نمبر673/14گ ب حارث آباد کا رہائشی مبشر علی اپنے والد منظوراحمد کے ہمراہ چک نمبر665/6گ ب میں گل امیر خان پٹھان کے پولٹری فارم پر کام کرتا تھا رات کے وقت والد منظور احمد چھٹی لے کر گھر آگیا بیٹے مبشر علی کو نامعلوم افراد نے رات کے وقت چھری سے وار کرکے قتل کرڈالا اور آلہ قتل سمیت فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلدیاتی الیکشن الیکشن میں امیدواروں کی فیس نامزدگی واپس کی جائے پنجاب حکومت بلدیاتی امیدواروں کے نقصان کا ازالہ کرے حاجی اللہ دتہ امیدوار دیگر کا مطالبہ
پیرمحل ( این این اے) بلدیاتی الیکشن الیکشن میں امیدواروں کی فیس نامزدگی واپس کی جائے پنجاب حکومت بلدیاتی امیدواروں کے نقصان کا ازالہ کرے حاجی اللہ دتہ امیدوار دیگر کا مطالبہ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں امیدواروں سے دودفعہ کاغذات نامزدگی جمع کروائے جس پر امیدواروں سے دوہز ارروپے سے 20ہزارروپے فی امیدوار تک کاغذا ت نامزدگی فیس لی گئی کاغذات جمع کروانے سکروٹنی کے مراحل مکمل ہونے کے باوجود حکومت پنجاب نے الیکشن نہ کروایاجس سے امیدواران کی طرف سے جمع کروائی گئی نامزدگی فیس واپس نہ کی گئی ا ور نہ ہی امیدواروں کے اخراجات کی مد میں حکومت پنجاب نے کسی قسم کا اعلان کیاحاجی اللہ دتہ بلدیاتی امیدواردیگر نے وفاقی وصوبائی محتسب کے نام ارسال کی گئی درخواستوں میں استدعاکی پنجاب حکومت نے بار بار الیکشن کا التو اکرکے ہمارا سخت نقصان کیا سیکورٹی کی رقم اور دیگر اخراجات پنجاب حکومت سے دلوائے جائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف 9 فروری کو خیرپورٹامیوالی(شیخ واہن) پہنچیں گے
بہاول پور(این این اے)وزیراعلی پنجاب شہبازشریف 9 فروری کو خیرپورٹامیوالی(شیخ واہن) پہنچیں گے زرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کی دعوت پر وزیراعلی پنجاب شہبازشریف 9 فروری کو خیرپورٹامیوالی (شیخ واہن)پہنچے گے جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وفاقی وزیر سیدحامدسعیدکاظمی 3 فروری کوجامع مسجد
بہاول پور(این این اے) سابق وفاقی وزیر سیدحامدسعیدکاظمی 3 فروری کوجامع مسجد خضرامیں درس قران دیںگے یہ بات تحریک نظام مصطفی بہاول پورکے منتظم اعلی مفتی جاوید مصطفی سعیدی نے بتائی انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیرسیدحامدسعیدکاظمی 3 فروری بروز سوموار بعدنمازمغرب مسجدخضرا ماڈل ٹائون بی میں تحریک نظام مصطفی کے کارکنان عہدہ داران سمیت شہریوں سے ملاقات سمیت درس قران دیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چولستان ترقیاتی ادارہ کے لائیوسٹاک ونگ میں جانوروں کیلئے خریدی گئی
بہاول پور(این این اے) چولستان ترقیاتی ادارہ کے لائیوسٹاک ونگ میں جانوروں کیلئے خریدی گئی ادویات میں مبینہ طورپربھاری کمیشن کاانکشاف ، تفصیل کے مطابق چولستان ترقیاتی ادارہ کے لائیوسٹاک ونگ نے چولستانی جانوروں کیلئے بھاری مقدار میں ادویات خریدکی گئی تھی زرائع کے مطابق ان ادویات کی خریداری میں مبینہ طورپر ڈائریکٹرلائیوسٹاک نے میڈیسن کمپنیوں سے بھاری کمیشن وصول کیا زرائع کے مطابق خریدکی گئی ادویات ابھی تک دفترکے سٹورمیں رکھی گئی اوران ادویات کومتعلقہ فیلڈآفیسران کے حوالہ بھی نہیں کیاگیا چولستانیوں نے کمشنر بہاول پورسے مطالبہ کیاہے کہ وہ طورپرنوٹس لیں ۔