دمشق (جیوڈیسک) شام کے شہر حلب میں حکومت فورسز کی فضائی بمباری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90 ہو گئی ہے۔ شام میں سیرین آبزرویٹر فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو سرکاری فورسز نے بیرل بم گرائے جس میں کم سے کم 90 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔
جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے حکومتی فورسز نے حلب شہر میں مخالف گروپ کے کئی ٹھکانوں پر ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیاروں کی مدد سے بمباری کی۔
جس کے نتیجے میں 17 بچوں سمیت 36 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق حلب شہر میں دسمبر میں صدر بشار الاسد کی حامی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپوں میں 5 سو افراد مارے گئے تھے۔