پشاور: سنیما میں دستی بم دھماکوں کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

Cinema Blast

Cinema Blast

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے سینما گھر میں ہونے والے 2 بم دھماکوں کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پشاور میں گزشتہ روز سینما کے اندر دو دستی بم دھماکوں کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ خان رازق کی مدعیت پر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ میں دہشت گردی ایکٹ اور دفعہ 302 سمیت مختلف دفعات عائد کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے جلد ہی ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے گا۔