لوئر اورکزئی (جیوڈیسک) لوئر اورکزئی میں ایک گھر سے چھ لاشیں برآمد، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
لوئر اورکزئی کے علاقے فیروز خیل میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق آفریدی قبیلے سے ہے۔
جاں بحق افراد کی شناخت کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمام افراد خیبر ایجنسی کے نواحی علاقوں کے رہائشی تھے اور مزدوری کے لئے اورکزئی ایجنسی آئے ہوئے تھے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔