بوچھال کلاں: حلقہ مکھیال بولہ کا پٹواری اور منشی عوام کے لئے وبال جان بن گئے

بوچھال کلاں: حلقہ مکھیال بولہ کا پٹواری اور منشی عوام کے لئے وبال جان بن گئے تفصیل کے مطابق علاقہ ونہار کے صحافی قمر جعفری کی سربراہی میں ایک عوامی وفد نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پٹواری جاوید اور اس کا منشی عوام کے لئے وبال جان بن چکے ہیں۔

چھوٹے سے کام کے لئے بھی عوام سے بھاری بھتہ لیا جا رہا ہے جبکہ وراثتی انتقال اور ڈومیسائل کے لئے شعیب نامی منشی ہی قابو میں نہیں رہتا اور بھتہ نہ دینے والو کو کئی کئی دن خوار کرنا وہ اپنے فرائض منصبی سمجھتا ہے عوام نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔