رحیم یارخان (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے دعا گوہیں۔
ان کی خواہش ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں طالبان سے قیدیوں کے تبادلے میں ان کے مغوی بیٹے کا نام بھی شامل ہو جو پچھلے کافی عرصے سے طالبان کے قبضے میں ہے۔ انھوں نے اتوار کو موئن جودڑو سے واپسی پر شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ طالبان سے مذاکرات میں وزیراعظم نواز شریف کو پیپلزپارٹی کی مکمل اخلاقی حمایت حاصل ہے۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ نئے صوبے وقت کی ضرورت ہیں نواز شریف کو چاہیے کہ عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کریں