اوسلو (جیوڈیسک) ناروے کی لیبر پارٹی نے اکتوبر 2012ء میں سوات میں فائرنگ کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کی علمبردار 16 سالہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو تعلیم اور امن کیلیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دوسری بار نوبل امن انعام کیلیے نامزد کر دیا ہے۔
لیبرپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ فریڈی ڈی روئٹر اور میگنے رومیٹ ویٹ نے تصدیق کی کہ انھوں نے ملالہ کا نام پھر تجویز کیا ہے، لڑکیوں کی تعلیم کیلیے جراتمندانہ حمایت پر ملالہ امن انعام کی حقدار ہے۔
گزشتہ برس بھی ملالہ کانام امن انعام کیلیے نامزد کیا گیا تھا اور وہ انتہائی فیورٹ قرار پائی تھیں لیکن انعام نہ جیت سکیں۔