کچھ جماعتوں کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے، منظور وسان

Manzoor Wasan

Manzoor Wasan

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ کچھ جماعتوں کا وجود خطرے میں پڑسکتا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ لندن بھی متحرک ہوگیا ہے، کچھ نہ کچھ ایکشن ہوگا، کچھ جماعتوں کا وجود خطرے میں پڑسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا 2014 خطرناک سال ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی پہلے منگنی تو ہو پھر نکاح کی بات دیکھی جائے گی۔