اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی کور کمیٹی، طالبان سے مذاکرات اور طالبان کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں عمران خان کی نامزدگی کے حوالے سے غور کررہی ہے۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ پر ہونے والے پارٹی اجلاس میں مخدوم جاوید ہاشمی، شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، جہانگیر ترین، اسد عمر، پرویز خٹک اور دیگر رہنما شریک ہیں۔
تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کے مطابق حکومت کی جانب سے طالبان سے مذاکراتی کمیٹی کے اعلان کے بعد کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا تا ہم اب اس میں طالبان کی مذاکراتی کمیٹی میں عمران خان کی نامزدگی اور اس سے متعلقہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔