سکھر (جیوڈیسک) پولیس نے گزشتہ روز بیوی کو سر عام بے ہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
گزشتہ روز سکھر کے شالیمار روڈ پر شوہر کے ہاتھوں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی خبر نشر کی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کی بیوی کو بازیاب کرالیا ہے، ایس ایس پی سید فہد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ملزم شہمیر شیخ کو پرانا سکھر سے گرفتار کیا گیا جبکہ بازیاب ہونے والی عورت کا ذہنی توازن درست نہیں لگتا لیکن اسے کسی بھی طور پر تشدد کا جواز قرار نہیں دیا جاسکتا، اس لئے ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سندھ میں خواتین کو گھریلو تشدد سے بچانے کے لئے باقاعدہ قانون سازی بھی کی گئی ہے تاہم اس پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔