ماسکو (جیوڈیسک) روس میں ایک طالب علم نے اپنے ہی اسکول میں گھس کر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے، حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا۔
دارالحکومت ماسکو کے شمالی علاقے کے ایک اسکول میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں طالبعلم رائفل لئے بیالوجی کی کلاس میں گھس گیا، اور 20 سے زائد طالب علموں کو یرغمال بنا لیا، اسکول گارڈ اور پولیس نے کارروائی کی۔
مسلح طالب علم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور ایک ٹیچر ہلاک جبکہ گارڈ زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بچوں کو آزاد کراتے ہوئے مسلح طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔