اللہ تعالیٰ نے اپنے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو واقف اسرار کل کائنات بنا کر مبعوث فرمایا: صوفی مسعود احمد صدیقی

Masood Ahmed Siddiqui

Masood Ahmed Siddiqui

فیصل آباد: امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے ہفتہ وارمحفل پاک ذکر ونعت بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صدارت فرماتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ جل شانہ نے اپنے حبیب سیدالانبیاء حضور نبی کریم روف الرحیم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوواقف اسرار کل کائنات بناکرمبعوث فرمایا۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوکل جہانوںکے تمام حالات واقعات سے آگاہ فرمایا،زمین کی تہوں اورآسمانوں کی بلندیوں سمیت سدرة المنتہیٰ سے آگے کے راستوں سے آگاہی عطا فرمائی اورتمام ظاہری وباطنی علوم عطا فرمائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس طرح چودہ سوسال پہلے اپنے غلاموں کی رہنمائی اوردستگیری فرمائی ،اسی طرح آج بھی نظر رحمت فرمارہے ہیں۔

صدیقی لاثانی سرکارنے مزیدکہاکہ یہ سب عطائیں، تصرفات اور کرم نوازیاں اُنہی یپر ہوتی ہیں جو سچے دل سے اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اوران کے محبوبوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اوران سے محبت کرتے ہیں اور ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں۔