برمنگھم (جیوڈیسک) برمنگھم میں معذور شخص کے گھر ڈکیتی کرنے والے وحید احمد کو 5 برس کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ چھیالیس برس کا وحید احمد بال سال ہیتھ علاقے میں ڈور ٹو ڈور جا کر چیریٹی جمع کر رہا تھا اور رقم لینے کے بہانے کچن میں جا کر بینی فیٹ پیمنٹ کے چار سو اسی پاؤنڈ جیب میں ڈال کر فرار ہو گیا۔
اسپارک ہل کے علاقے ولٹن روڈ کے رہائشی وحید احمد کو برمنگھم کراؤن کورٹ نے پانچ برس قید کی سزا سنائی ہے۔