روہت شیٹھی ایکشن شو خطروں کے کھلاڑی کی میزبانی کرینگے

Rohit Shetty

Rohit Shetty

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ میں سپر ہٹ فلمیں چنائے ایکسپریس، گول مال،بول بچن اور سنگم کو ڈائیریکٹ کر کے نام کمانے والے ہدایت کار روہت شیٹھی اب فلموں کے ساتھ ساتھ ایکشن سے بھر پور ایڈونچر شو کی میزبانی بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق روہت شیٹھی اکشے کما رکی جگہ مقبول ٹی وی شو ”خطروں کے کھلاڑی “ کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ اس شو میں اکشے کمار کی جگہ روہت شیٹھی کو میزبانی کے لیے منتخب کیے جانے کی خبرپر سب کو حیرانگی ہوئی ہے لیکن روہت بالی ووڈ میں اپنی ایکشن فلموں سے یہ ثابت کر چکے ہیں

ایڈونچر اور خطروں سے کھیلنے میں وہ بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ اس سے پہلے اس شو میں اکشے کے علاوہ پر یانکا چوپڑا بھی میزبانی کر کے داد وصول کر چکی ہیں تاہم پہلی مرتبہ میزبانی کیلئے کسی بالی ووڈ ہیرو یا ہیروئن کے بجائے ایک ہدایت کار کا انتخاب کیا گیا ہے۔