اوباما ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کے رشتہ دار نکلے

Obama, Brad Pitt

Obama, Brad Pitt

لندن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کے رشتہ دار نکلے یہی نہیں بریڈ کی اہلیہ اینجلینا جولی اور سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن بھی ایک دوسرے کی رشتہ دار ہیں جبکہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون مزاحیہ اداکار Al Murray کے عزیز ہیں۔

برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم اور ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ دور کے رشتہ دار ہیں دونوں ایڈورڈ سوم کی اولاد ہیں جنکا انتقال تیرہ سو ستتر میں ہوا تھا۔

ملکہ ایلزبتھ ایڈورڈ سوم کی 17 ویں نسل ہیں۔ ملکہ کی بہو اور شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا اور پاپ کوئین میڈونا بھی آپس میں رشتہ دار ہیں انکا تعلق فرانسیسی کینیڈین خاندان سے ہے اور انکے جد اعلیٰ زکاری کلاؤٹیئر Zacharie Cloutier سترہ سو آٹھ میں انتقال کر گئے تھے اور ملکہ کے پوتے ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن اور اداکار گائے رچی Guy Ritchie کا تعلق چھ نسلیں پہلے جا ملتا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور کامیڈین ال مرے Al Murray بھی رشتہ دار ہیں۔ امریکی صدر براک اوباما اور ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کا سلسلہ دس نسلیں پہلے آپس میں جا ملتا ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ بریڈ کی اہلیہ اینجلینا جولی اور سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن بھی نو نسلیں پہلے آپس میں رشتہ دار تھیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ گلین کلوز اور بروک شیلڈز کا سلسلہ چار نسلیں پہلے آپس ملتا ہے۔ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور گلوکارہ سیلین ڈیون Celine Dion بھی آپس میں رشتہ دار ہیں۔