کراچی پریس کلب کے سامنے حضرت پیر افضل قادری کی زیرقیادت علماء کا زبردست احتجاجی مظاہرہ
Posted on February 4, 2014 By Majid Khan گجرات
گجرات: : وسائل واسباب سے بھرپور وطن عزیز پاکستان میں غربت و افلاس، بدامنی اور تباہ حالی کے حالات اللہ تعالیٰ کا قہر وغضب ہے، حکمرانوں اور پوری قوم اللہ رب العالمین کی بارگاہ میں سچی توبہ کریں۔ نظریہ پاکستان کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظام مصطفیۖ ونظام خلافت ِ راشدہ کا عملی نفاذ ناگزیر ہے۔
مسلمانوں کی نوان نسل کو جہنم کی جانب دھکیلنے والا ہندوکلچر، مغربی ثقافت، تباہ کن فحاشی و بے راہروی کا خاتمہ اور اسلامی اقدار کی ترویج مسلمانوں پر فرض ہے۔ اِن خیالات کا اظہار تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر پیر محمد افضل قادری نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا: قرآن مجید نے سود کو اللہ ورسول کے ساتھ جنگ قرار دیا ہے لیکن کتنے دکھ کی بات ہے کہ وفاقی حکومت قرضہ سکیم کے ذریعے مسلمانوں کے گھر گھر سود کی لعنت کو پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر قرضہ سکیم کو سود کے کبیرہ گناہ سے پاک کرے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان میں زکوة،عشر،خراج، جذیہ ا ورعاشور کا اسلامی نظام نافذ کر کے ضرورتمندوں کی تعلیم، خوراک، لباس علاج ومعالجہ اور رہائشی ضرورتوں کو پورا کرے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کا خواتین کیلئے تعلیم کو کفر قرار دینا اور تعلیمی اداروں پر خود کش حملے کرنا اور خود کش حملہ آوروں کو جنت کے ٹکٹ دے کر محض عقیدہ کے اختلاف یا کسی عملی کمزوری کی بنا پر لوگوں کو قتل کرانا یقینا انتہا پسندی اور فساد فی الارض ہے تو اسی طرح اسلامی سٹیٹ کے اندر مخلوط نظام تعلیم اور تباہ کن فحاشی وبے راہروی پھیلاکر نوجوان نسل میں لادینیت والحاد پھیلانا بھی بد ترین انتہاء پسندی ہے۔
دہشت گردی کی انتہاء پسندی سے مال وجان کو خطرات لاحق ہیں تو تباہ کن فحاشی وبے حیائی کی انتہا پسندی سے ایمان برباد اور آخرت خراب ہو رہی ہے اور ہندو کلچر ومغربی تہذیب کی یلغار سے دہشت گردی کے رحجان کو بھی تقویت ملتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید سورہ احزاب آیت نمبر59 میں فرمایا ہے: ” اے نبی ! تم اپنی بیبیوں، بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں کو بڑی چادروں سے جسم ڈھانپے اور چہرے پر پلو ڈالنے کا حکم دیں۔ لہذا علماء حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلم خواتین کیلئے اسلامی لباس لازم کرنے کا اعلان کریں اور صدر پاکستان بھی اس سلسلہ میں آرڈ نینس جاری کریں۔
تنظیم اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ ضیاء اللہ رضوی نے اعلان کیا کہ نظام مصطفی کے نفاذ اور انسداد فحاشی کی تحریک ملک بھر میں پھیلائی جائیگی اور 3مارچ کو سہ پہر تین بجے پریس کلب لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا اور کراچی تا پشاور شہر شہر نظام مصطفیۖ کا نفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر مولانا محمد اکرم سعیدی، مولانا نظام علی قادری، محمد حسین لاکھانی، سید اکرم شاہ، شاہد قادری، خالد قادری، مولانا ذاکر حسین صدیقی، سید طاہر حسین شاہ ودیگر علماء ومشائخ نے بھی خطاب کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com