حکومت شہریوں کی امن و امان کی بہتری اور انرجی بحران سے نکالنے کیلئے سنجیدگی سے غور
Posted on February 4, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: حکومت شہریوں کو امن و امان کی بہتری اور انرجی بحران سے نکالنے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔
میاں نواز شریف انتہائی محب وطن لیڈر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما پیر آف سواگ شریف صاحبزادہ محبوب الحسن نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات حکومت کا احسن اقدام ہے۔
طاقت اور جبر سے کبھی معاملات حل نہیں ہوتے۔ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف پاکستان میں امن و امان کی صورت حال کی بہتری اور توانائی کے بحران کا خاتمہ کرنے میں سنجیدہ ہیں۔ انشاء اللہ اچھا رزلٹ ملے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com