بلوچستان: ساحلی علاقے ڈام میں سمندری کٹاو جاری

Sea Erosion

Sea Erosion

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ساحلی علاقے، ڈام ،میں سمندری کٹاو، جاری ہے، ادھر ٹھٹھہ کے ساحلی آبادیوں میں داخل ہونے والا پانی اب، اترنا شروع ہوگیا ہے۔

بلوچستان کے ساحلی علاقے ،ڈام میں گزشتہ کئی دنوں سے سمندری کٹاو جاری ہے،جس کے باعث گرد و نواح میں رہائش پذیر شہریوں میں خوف پایا جاتا ہے، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ بڑے نقصان سے بچنے کے لئے حفاظتی بند تعمیرکیا جائے۔

دوسری جانب، ضلع ٹھٹھہ کی ساحلی آبادیوں، کیٹی بندر، کھاروچھان، اور گھوڑا باری میں سمندر میں طغیانی کے بعد زیر آب آنے والے 8 دیہاتوں سے اب پانی اترنے لگا ہے۔