مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، دو ضمانتی مچلکے خصوصی عدالت میں جمع

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل۔ مشرف نے پچیس لاکھ روپے مالیت کے دو ضمانتی مچلکے رجسٹرار خصوصی عدالت کے پاس جمع کرا دیئے۔

پولیس کی تعمیلی ٹیم نے عسکری ادارہ برائے امراض قلب میں سابق صدر پرویز مشرف سے وارنٹ کی تعمیل کروائی۔ سابق صدر کی جانب سے رجسٹرار خصوصی عدالت عبدالغنی سومرو کے پاس پچیس لاکھ روپے مالیت کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے گئے ہیں۔

ایک شخص کی جانب سے پچیس لاکھ روپے مالیت کے مساوی جائیداد کی فرد ملکیت بطور ضمانت جمع کرائی گئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی جانب سے شخصی ضمانت کا مچلکہ جمع کرایا گیا ہے۔