جرمنی (جیوڈیسک) جرمنی میں ایک پرانا اور بلند ٹاور لمحوں میں گرا دیا گیا، اس یاد گار منظر دیکھنے کے لیے سیکڑوں لوگ موجود تھے۔
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 116 میٹر بلند ٹاور کو دھماکے سے گرا دیا گیا، 1972 میں بنائے جانیوالے فرینکفرٹ یونیورسٹی ٹاور کو گرانیکیلیے 950 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ اس موقع پر ٹاور کے گرد 250 میٹر تک کا علاقہ خالی کرا لیا گیا تھا۔
یہ اپنی نوعیت کا یورپ میں اب تک کا سب سے بڑا آپریشن تھا، جسے دیکھنے کے لئے 30 ہزار سے زائد لوگ جمع ہو گئے تھے۔