سوئی: بگٹی کالونی میں 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں دھماکا

Gas Pipeline Explosion

Gas Pipeline Explosion

ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ سے کردی گئی، جس کے باعث سوئی پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔

پولیس کے مطابق بگٹی کالونی کے قریب شدت پسندوں نے 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا جس سے گیس ویلز سے سوئی پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔ گزشتہ روز بھی سوئی کے علاقے میں 8 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو تباہ کر دیا گیا تھا۔