لاہور: اغوا شدہ بچہ جناح اسپتال سے بازیاب، ملزمان گرفتار

Newborn Baby

Newborn Baby

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں گوالمنڈی پولیس نے میو اسپتال سے نومولود بچہ اغوا کرنے والی خاتون اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق امامیہ کالونی کے رہائشی منورنے اپنے نومولود بچے کو طبعیت خراب ہونے پر میو اسپتال میں داخل کرایا، جہاں سے ایک خاتون نے بچے کو اغوا کر لیا، تاہم طبیعت بگڑنے پر نامعلوم شخص بچے کو جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کو والد کے حوالے کر دیا اور موبائل فون ٹریس کر کے ملزم نعیم اختر کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کی نشاندہی پر اس کی ساتھی خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا، ملزم نعیم کا کہنا ہے اسے بچے کے اغواکے بارے میں معلوم نہ تھا۔