اندرونی معاملامت ہو یا بیرونی حکومت مفاہمت کی پالیسی پر قائم ہے: اعزاز احمد

Azaz Ahmad

Azaz Ahmad

اسلام آباد (جیوڈیسک) نوری اسپتال اسلام آباد میں کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پ رایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کا حامی ہے جس کے لیے اقدامات بھی کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر بھی بات چیت چل رہی ہے جس کا نتیجہ جلد ہی سامنے آئے گا۔ اعزاز احمد کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کی حکومت بھارت کی حکومت کے ساتھ با معنی مذاکرات چاہتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر تجارت کے حوالے سے بھی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے اعزاز احمد کا کہنا تھا کہ وہ بھی کینسر جیسے موذی مرض سے بچ جانے والوں میں سے ایک ہیں اور مجھے فخر ہے کہ میرا علاج میرے اپنے ملک میں ہوا اور آج میں بالکل ٹھیک ہوں۔