ردعمل میں رینجرز اور پولیس پر حملے کئے جا رہے ہیں: شرجیل میمن

 Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہر ٹارگٹڈ ایکشن کے ردعمل میں رینجرز اور پولیس پر حملے کئے جا رہے ہیں جس میں مختلف گروپ ملوث ہیں.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ رینجرز اور پولیس کی ہر کارروائی کے ردعمل میں ان پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ دہشت گردی کے ان واقعات میں مختلف گروپ ملوث ہیں۔

پکڑے جانے والوں میں کالعدم تنظیموں کے کارندے اور سیاسی جماعتوں کے کارکن شامل ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ عمران فاروق کے قاتلوں کے پکڑے جانے کا علم نہیں، مفاہمتی پالیسی کے تحت ایم کیو ایم سے بات چیت جاری ہے۔