شمالی وزیر ستان سے پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آ گیا

Polio

Polio

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیر ستان سے پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آ گیا۔ رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 8 ہو گئی۔

قومی ادارہ صحت نے تحصیل میرانشاہ کے 10 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے جس کے بعد رواں سال پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔

اس سال پولیو وائرس سے متاثر ہونے والے 8 بچوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔ چار بچوں کا تعلق 4 بچوں کا تعلق تحصیل میرانشاہ اور 4 کا تحصیل میر علی سے ہے۔