تہران (جیوڈیسک) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہاہے کہ ایٹم بم بنانا ہوتا تو مذاکرات نہ کرتے۔ ایران ہمیشہ سے ایٹم بم کا مخالف رہا ہے۔
یورینیم کی افزودگی کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک خطاب میں انھوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کا جنیوا معاہدہ یونیورسٹی کا مرہون منت ہے۔
انھوں نے کہا کہ جو لوگ ایٹمی معاملے میں عالمی طاقتوں سے مذاکرات اور فیصلے کر رہے ہیں وہ یونیورسٹیوں کے تعلیم یافتہ ہیں۔