نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اور 2012 کی بلاک بسٹر فلم دی امیزنگ اسپائیڈ ر مین کے سیکوئل” دی امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو” کا نیا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
اس نئے ٹیزر ٹریلر میں فلم کا ولن الیکٹرو ٹائمز اسکوائر پر تباہی پھیلا رہا ہے جسے روکنے اسپائیڈر مین موقع پر پہنچ گیا ہے۔ مارک ویب کی ہدایتکاری میں بننے والے اس سیکوئل میں اینڈریو گارفیلڈ بحیثیت پیٹر پارکر/اسپائیڈر مین اور ایما اسٹون بحیثیت گیون اسٹیسی اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں
جبکہ جیمی فاکس ولن(الیکٹرو)، ڈین ڈیہان، پال گیماٹی، سیلی فیلڈ، مارٹن شین، کرس کو پر اور ڈینس لےئری اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایوی اراڈ اور میٹ ٹالمچ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین پلے الیکس کرٹز مین اور رابرٹو آرکی نے تحریر کیا ہے جو کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال 2 مئی کوٹو ڈی اور تھری ڈی فارمیٹ میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔