قصور (جیوڈیسک) مانگا روڈ پر مکہ شوگر مل میں رات تین بجے کے قریب پچیس ڈاکو گن پوائنٹ پر مل میں داخل ہو گئے اور شوگر مل کے ایڈمن مینجر عبدالروف کے مطابق ڈاکو گن پوائنٹ پر فیکٹری کا تالا کھلوایا اور اندر داخل ہو گئے اور تمام عملہ کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور کیشئیر کو گن پوائنٹ پر کیش والے کمرے میں لے جا کر سیف الماری سے ایک کروڑ ترانوے لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔
ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج ملک خدا بخش اعوان، ڈی پی او قصور جواد قمر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
جنہوں نے ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او کوٹ رادھا کشن سمیت ڈی ایس پی صدر، ڈی ایس پی پتوکی، ڈی ایس پی چونیاں کی نگرانی میں تین علیحدہ علیحدہ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔