بارسلونا (جیوڈیسک) اسپین کے شہر بارسلونا میں سٹار کھلاڑیوں کو خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔ ورلڈ نمبرون رافیل نڈال کو ٹینس کی دنیا میں بہترین پُرفارمنس دکھانے پر ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر اسپینش سٹار رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ کھیل دو حصوں کا نام ہے ایک طرف جیت ہے تو دوسری طرف ہار ہوتی ہے لیکن وہ شکر گزار ہیں کہ انہیں کیریر میں زیادہ تر کامیابیوں کا سامنا ہی رہا۔
بارکا فٹبال ٹیم کے سٹار مڈفیلڈر زاوی ہرنینڈیز کو بھی کھیل میں غیر معمولی اچیومنٹس پر ایوارڈ دیا گیا۔ زاوی نے بارکا فٹبال ٹیم کی جانب سے سات سو میچوں میں شاندار پُرفارمنسسز دکھائیں۔ سابق سٹار فٹبالر (Tito Vilanova) کو بھی فٹبال میں یادگار کار کردگی دکھانے پر خصوصی انعام سے نوازا گیا۔
جنوبی افریقہ رگبی ٹیم کے سابق سٹار کھلاڑی (Francois Pienaar) کو بھی خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا۔ ایوارڈ کی اس تقریب میں سابق جنوبی افریقن صدر نیلسن منڈیلا کی عظیم خدمات پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔