نئی دلی (جیوڈیسک) سابق لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو بھارت کا سب سے بڑا”رتنا” ایوارڈ دیدیا گیا۔ سچن ٹنڈولکر بھارت رتنا کا اعزاز حاصل کرنیوالے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
گالف کلب میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں عالمی نمبر ایک امریکی گالفر ٹائیگرووڈز بھی موجود تھے۔
تقریب میں بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے سابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کو ملک کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ “بھارت رتنا” کے اعزاز سے نوازا۔ سچن ٹنڈولکر یہ اعزاز حاصل کرنیوالے پہلے سپورٹس مین بن گئے ہیں۔
چالیس سالہ سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کی دنیا میں عظیم کارناموں کے ساتھ یادگار عالمی ریکارڈز بھی بنا رکھے ہیں۔