قیام امن کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات قومی مفادات کے غماز ہیں۔ کامران مائیکل
Posted on February 5, 2014 By Majid Khan اسلام آباد, سٹی نیوز
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات قومی مفادات کے غماز ہیں۔ عوام مذاکرات کی شروعات کے منتظر اورمثبت اثرات کیلئے پرامید ہیں۔
پاکستان کو امن و آشتی او ر سیاسی ومعاشی استحکام کیلئے جذباتی نہیں حقیقت پسندانہ ،آبرومندانہ اوردانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔
اس وقت ”پیس ڈائیلاگ” کے سوادوسراکوئی آپشن زیرغور نہیں۔شدت پسندوں کیلئے بہتر ہے وہ امن کادامن تھام کرقومی دھارے میں واپس آ جائیں۔کشت وخون سے کبھی سکون نہیں ملتا،شدت اورجنون کاانجام ماضی میں اچھا ہوا نہ مستقبل میں اچھا ہو گا۔
ہر طبقہ رواداری اور اعتدال پسندی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انھوں نے کہا کہ شہرقائد سمیت جہاں بھی خونریزی ہو اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کادل دکھتا ہے اوران کی آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔صوبائی حکومت کراچی میں کشت وخون کا سدباب یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی معاشی سرگرمیوں کامرکز ہے لہٰذاء امن وامان کی صورتحال پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ کراچی میں چارپولیس اہلکاروں کی شہادت سمیت بیگناہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے،ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com